گھریلو حالات سے تنگ خاتون سمیت 5 افراد نے خودکشی کرلی

10 جون 2013

گوجرانوالہ/سرگودھا (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات مےں 25 سالہ خاتون سمےت 5 افراد نے خودکشی کر لی۔ گھرےلو حالات سے دلبرداشتہ بائےس سالہ نوجوان نے بندوق سے فائر کر کے اپنے آپ کو موت کے گھاٹ اتار دےا۔ موضع دھول بالا کا رہائشی نوجوان اظہر حےات مقامی زمےندار حاجی عبدالرﺅف کے ڈےرہ پر ملازمت کرتا تھا وہ کام کے سلسلہ مےں ڈےرہ پر گےا اور وہاں موجود بندوق سے اپنے پےٹ مےں فائر کر کے خودکشی کر لی پولےس نے کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ہے جبکہ دوسرے واقعہ مےں کوٹ عےسی شاہ کے رہائشی پچاس سالہ اللہ دتہ موچی نے منشےات نہ ملنے پر زہرےلی گولےاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لےا۔ علاوہ ازیں سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقہ زیڈ بلاک میں نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔رضوان یونس رات گئے گھر آیا اور آدھے گھنٹے بعد اس کی نعش کمرے میں خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ اس کے قریب ہی رایفل بھی موجود تھی قیاس کیا جارہا ہے کہ رضوان نے خود کشی کی ہے پولیس تفتیش کررہی ہے۔گوجرہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں میں بھائی سے جھگڑ کر بھائی نے خودکشی کر لی۔ چک نمبر 157گ۔ب کے محمد انیس کا اپنے بھائی سے معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر اس کے والد عبداللطیف نے اسے بھائی سے جھگڑنے پر ڈانٹا تو دلبرداشتہ ہوکر محمد انیس نے اپنے آپ کو فائر مار لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ادھر گوجرانوالہ سےنمائندہ خصوصی کے مطابق اولاد نہ ہونے پر ساس کے مبینہ طعنوں سے دلبرداشتہ بہو نے تیزاب پی کر موت کو گلے لگا لیا۔ پچیس سالہ ثوبیہ کی کچھ عرصہ قبل نواحی علاقہ کوٹ پرویا کے شوکت نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی لیکن ثوبیہ کے ہاں اس دوران اولاد ہونے کی کوئی امید نظر نہ آنے پر اس کی ساس کلثوم نے مبینہ طور پر اسے طعنے دینا شروع کردئیے جس پر ثوبیہ نے ساس کے آئے روز کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کو ختم کرنے کے لئے باتھ روم میں پڑا ہوا تیزاب پی لیا۔ جسے حالت غیر ہوجانے کے باعث فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہمیشہ کے لئے موت کی نیند سوگئی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...