وزیراعظم نواز شریف رواں ہفتے قوم سے خطاب کرینگے

10 جون 2013

لاہور (ثناءنیوز) وزیراعظم محمد نواز شریف رواں ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔ قومی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے قومی بجٹ سے قبل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔ درپیش مشکلات، ممکنہ چیلنجز مسائل کے حل کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کریں گے۔ وزیراعظم ملک کی خارجہ پالیسی‘ قومی سلامتی کے معاملات‘ داخلہ استحکام‘ معیشت کی بحالی اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کی قومی حکمت عملی پر بھی اعتماد میں لیں گے۔
نواز شریف/ خطاب