مسلم حکمران امریکہ کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں: حامد علی شاہ موسوی

10 جون 2013

اسلام آباد (پ ر) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے آج امت مسلمہ کے فیصلے بیت اللہ کے بجائے بیت ابیض میں ہورہے ہیں، مسلم حکمران امریکہ کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں ۔نیو ورلڈ آرڈرکے تحت مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر انہیں تقسیم کیا جارہا ہے۔ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور عافیہ صدیقی کے معاملے پر مسلم ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ امریکہ وبھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کئے جائیں آقا و غلام کی طرح نہیں۔