ایران سے پٹرول سمگلنگ‘ ایف بی آر‘ وزارت داخلہ نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی

10 جون 2013
ایران سے پٹرول سمگلنگ‘ ایف بی آر‘ وزارت داخلہ نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی

اسلام آباد (آن لائن) ایران سے پٹرول کی سمگلنگ کا معاملہ ایف بی آر اور وزارت داخلہ کے درمیان تنازع بن گیا ہے اور دونوں اس سمگلنگ کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمگلنگ پر قابو نہ پانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے 20 ملین لیٹر پٹرول یومیہ بلوچستان میں سمگل ہوتا ہے ۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ماضی میں ایران سے یومیہ 20 ملین لیٹر پٹرول بلوچستان میں سمگل ہو کر آتا تھا اب صرف ایک ملین لیٹر پٹرول آتا ہے۔