عذرا افضل پیجو ہو کو پی اے سی کی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا: خورشید شاہ

10 جون 2013

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے ڈاکٹر عذارا افضل پیچوہو کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرپرسن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی تشکیل میں ابھی 2 سے 3 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ لہٰذا پارٹی تین ماہ پہلے فیصلہ نہیں کرسکتی۔ اس بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں مختلف ناموں پر غور کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
خورشید شاہ