بجلی معاملات پر مذاکرات کیلئے 4رکنی بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

10 جون 2013

اسلام آباد (آن لائن) بجلی معاملات پر مذاکرات کیلئے چار رکنی بھارتی وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چار رکنی بھارتی وفد پاکستان میں حالیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وزارت پانی و بجلی اور واپڈا حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان میں بجلی کی ترسیل اور قیمتوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق پاکستان حالیہ لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے بھارت سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنا چاہتا ہے۔
وفد