وزیراعظم کا دورہ افغانستان و سعودی عرب آئندہ ہفتے متوقع

10 جون 2013

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات سعودی عرب اور افغانستان کے سفیر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے قیام کے بعد اپنی حکومتوں سے ہدایات لینے اور ان کے دوروں کے انتظامات کیلئے اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے ۔ سعودی سفارتخانے کی اعلی ترین ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں واپس آسکتے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے پاکستان میں سفیر عمر داﺅدزئی بھی کابل روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے اس دورے کو بھی وزیراعظم نواز شریف کے دورہ افغانستان کے سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔