بلاول بھٹو اور اویس ٹپی نے عمرے کی سعادت حاصل کی، آج غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کرینگے

10 جون 2013

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی کے دونوں لیڈر آج پیر کے روز غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ غسل کعبہ کی تقریب میں دنیا کے کئی ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نعیم خان غسل کعبہ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے کئی دوسری پاکستانی مذہبی شخصیات اس تقریب میں شریک ہوں گی۔ این این آئی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اویس مظفر نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ بلاول بھٹو زرداری اور اویس مظفر نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ دونوں رہنما بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے عام مسافروں کی طرح سعودی عرب پہنچے۔
عمرے کی سعادت