قائم مقام گورنر رانا اقبال آج پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیں گے
قائم مقام گورنر رانا اقبال آج پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیں گے
لاہور (خبرنگار) پنجاب کے قائم مقام گورنر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان آج شام پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔ پنجاب کے نئے گورنر کا تقرر کل منگل کو متوقع ہے۔ پنجاب کی کابینہ وفاق کی نسبت چھوٹی ہو گی۔ متوقع وزراءمیں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، رانا ثناءاللہ خان، رانا مشہود احمد خان، زعیم قادری، اقبال چنڑ اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کی طرح پنجاب میں بھی وزراءکے ناموں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے البتہ گذشتہ رات گئے ان وزراءکو ٹیلیفون کے ذریعے انکی ذمہ داریوں کے حوالے سے باخبر رکھا گیا۔
نئی کابینہ