سرکلر ڈیٹ شیطانی چکر ہے‘ بااثر لوگ ماہانہ اربوں روپے کی بجلی‘ گیس‘ آئل چوری میں ملوث ہیں : شہباز شریف
سرکلر ڈیٹ شیطانی چکر ہے‘ بااثر لوگ ماہانہ اربوں روپے کی بجلی‘ گیس‘ آئل چوری میں ملوث ہیں : شہباز شریف
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے تقریریں کرنے کا وقت گزرچکا‘اب صرف کا م،کام اور کام کرنے کا وقت ہے۔ ملک وقوم کو گزشتہ پانچ سالہ اذیتناک دور کی مشکلات اور تکالیف سے نکال کر ایک خوشحال ،ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے کے لئے ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلا کرآگے کی طرف بڑھنا ہے اور اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرکے ملک و قوم کو درپیش سنگین چیلنجز سے نکالنا ہے ۔اس بات میں کوئی دو آراءنہیں کہ لوڈشیڈنگ نے پاکستان کے ہر طبقے کو بری طرح متاثرکیاہے۔توانائی کے بحران نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں ۔صنعتی اورزرعی شعبے پر توانائی بحران نے انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی واقع ہونے کے باعث گذشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر سے کم ہو کر 6ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کو پانچ سو ارب روپے سے زائد کے سرکلر ڈیٹ کا سامنا ہے۔سرکلر ڈیٹ ”شیطانی چکر“ہے جس نے پوری قوم کو چکرایا ہواہے۔ شرمناک بات ہے 60ارب ڈالر کے بیرونی قرضے میں جکڑی ہوئی پاکستانی قوم کے کچھ بااثر لوگ ماہانہ اربوں روپے کی بجلی‘ قدرتی گیس اور فرنس آئل چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ بجلی چوری روکنے میں حکومت پنجاب بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس کو جو بھی اقدامات کرنا پڑیں گے‘ وہ میں کر گزروں گا ۔ اس سلسلے میں کسی تعلق یا سفارش کو خاطر میں نہیں لاﺅں گا۔ ہمیں اپنی تمام توانائیاں اور وسائل بروئے کار لا کر جنگی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔عزم ،مشترکہ کاوشوں اور حوصلے سے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتاہے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے لئے دن رات کام اور صرف کام کرنا ہے۔ عوامی مشکلات کو انشاءاللہ بہتر مواقع میں تبدیل کر کے عوام کو آسانیاں فراہم کریں گے۔ ماڈل ٹاﺅن میںوزےراعلیٰ کے جرمنی میں کوآرڈےنٹر شاہد رےاض گوندل اوررائے ونڈ میں مسلم لیگ( ن) کے ارکان اسمبلی اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا توانائی سکیٹر میں موجودہ گردشی خسارے میں 207ارب روپے کا خسارہ بجلی چوری کرنے والوں کی وجہ سے ہے۔ بجلی چوری نہ روکی گئی تو یہ خسارہ بڑھتا ہی چلا جائیگا۔ سابق وفاقی حکمرانوں نے مختلف وزارتوں سے اربوں روپے خوردبرد کر لئے لیکن مسلم لیگ (ن)کی حکومت کسی کو کرپشن نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے کہا جہلم کے قریب موجود کوئلے کے ذخائر کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کیلئے ایک آسٹریلوی کمپنی کام کر رہی ہے۔ اسی طرح نندی پور اور چیچوکی ملیاں کے منصوبے جو سابق حکمرانوں کی بدنیتی کے باعث سرد خانے کی نذر ہو چکے تھے اوران کی مشینری سابق وفاقی حکمرانوں کی بدنیتی کے باعث کراچی پورٹ پر پڑی پڑی زنگ آلود ہو چکی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان منصوبوں پر چین کی کمپنیوں کی مدد سے فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کے دل بھی پاک وطن میں بسنے والوںکے ساتھ دھڑکتے ہیں اور سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کردار بہت اہمیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا ملک آج مسائل کی جس چنگل میں دھنسا ہوا ہے ،اس تناظرمیں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار مزید بڑھ گیاہے۔ انہوں نے کہا توانائی بحران کے حل کے لےے سمندر پار پاکستانی اپنے وطن کی مدد کرےں اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے کندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری ڈالی ہے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور انکے مسائل کے حل کےلئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اورکارکن دن رات ایک کردیں۔ ہم نے چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ شاہد رےاض گوندل اور مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی اورکارکنوں نے شہباز شریف کو عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف