وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب، بجلی، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ پر حکمت عملی پر غور ہو گا
وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب، بجلی، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ پر حکمت عملی پر غور ہو گا
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس (آج) پیر کو طلب کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والے کابینہ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ‘ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ملکی معیشت اور دستیاب وسائل کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ عوام سے کوئی چیز مخفی نہ رکھی جائے اور ملک میں دستیاب بجلی اور دیگر وسائل کے حوالے سے عوام کو حقائق سے باخبر رکھا جائے۔
وفاقی کابینہ