اقتصادی مسائل پر قابو پانے کیلئے نواز شریف کے عزم نے متاثر کیا کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بنک

10 جون 2013
اقتصادی مسائل پر قابو پانے کیلئے نواز شریف کے عزم نے متاثر کیا کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حال اتنا خراب ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آﺅٹ پیکج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ورنر لائی پیچ نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری کی حمایت نہیں کریں گے۔ امریکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ قومی اداروں کی انتظامیہ نجی شعبے سے لی جائے اور انہیں پورا اختیار دیا جائے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کیلئے نواز شریف حکومت کے عزم نے بہت متاثر کیا۔