کراچی: نشتر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

10 جون 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ کراچی میں نشتر روڈ پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔