ڈرون حملے روکنے کےلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے: شفقت محمود

10 جون 2013

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ڈرون روکنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ریڈیو پروگرام میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت، خیبر پی کے حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو اس مقصد کیلئے مل بیٹھنا ہو گا۔ شفقت محمود نے کہاکہ ڈرون حملوں کے بارے میں تحریک انصاف کا مﺅقف انتہائی واضح ہے کہ ان سے عسکریت پسندی کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔