وزارت مذہبی امور میں حج انتظامات سے متعلق آج اہم اجلاس ہو گا

10 جون 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) حج انتظامات کے معاملے پر آج (پیر کو) یہاں وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس ہو گا۔ نگران کمیٹی کی تشکیل متوقع ہے۔ نئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے عزم کیا ہے کہ وہ مشاورت پر یقین رکھتے ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مسالک کے درمیان ہم آہنگی کیلئے وہ جلد جلد اہم مدارس کا دورہ کر یں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ آج طلب کردہ اہم اجلاس میں حج پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے تمام متعلقہ اداروں کے حکام موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق حاصل کیا ہے حجاج کرام کی عمارتوں اور دیگر حج سہولیات کے بارے میں جو بھی تجاویز آئیں گی ان کا تجزیہ کریں گے۔ حج سہولیات کی نگرانی کیلئے ضروری ہوا تو غیر جانبدار کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔