سزائے موت کےخلاف پانچویں عالمی کانفرنس 12 سے 15 جون تک سپین میں منعقد ہوگی

10 جون 2013

اسلا م آ با د/ میڈرڈ (آن لائن) سزائے موت کے خلاف پانچویں عالمی کانفرنس 12 سے 15 جون تک سپین میں منعقد ہوگی، فرانسیسی تنظیم ای سی پی ایم 2001ءسے سزائے موت کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کروا رہی ہے جس کا مقصد سزائے موت کے خاتمے کے متعلق پوری دُنیا کو آگاہی دینا ہے۔ گذشتہ چالیس برسوں میں بیس سے ستر فیصد ممالک نے سزائے موت کو ترک کیا ہے۔