سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

10 جون 2013

اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا بلامقابلہ انتخاب بلوچستان اسمبلی کی جانب سے ان کی قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔