مشتاق الاسلام پر دسواں سیفٹی ایکٹ کالعدم،رہائی کا حکم

10 جون 2013

سرینگر (کے پی آئی)سرینگر کی ایک عدالت نے مسلم لیگ کے سربراہ مشتاق الاسلام پر لگائے گئے دسویں سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس سلسلے میں پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کی ٹاڈا عدالت اور ہائی کورٹ نے مشتاق الاسلام پر لگائے گئے پی ایس اے کو کالعدم قرار دیا اور رہائی کا حکم دیا۔