روس رواں سال کے آخر تک مزید چار سیارچے خلاءمیں بھیجے گا
ماسکو (اے پی پی) روس رواں سال کے آخر تک گلوناس نیوی گیشن سسٹم کیلئے مزید چار سیارچے خلاءمیں روانہ کرے گا۔ ایئرو سپیس ڈیفنس فورسز کے سربراہ میجر جنرل الیگزینڈر گلوکوف نے کہا کہ تین گلوناس سیارچے اگلے ماہ روانہ کر دیئے جائیں گے جبکہ چوتھا سیارچہ رواں سال دسمبر میں پلیسنٹک خلائی مرکز سے زمینی مدار میں پہنچایا جائے گا۔