اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت ستانی کا الزام، چین کے سابق وزیر ریلوے کے خلاف مقدمے کی کارروائی

10 جون 2013

بیجنگ(آن لائن)چین کے سابق وزیر ریلوے کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت ستانی کے الزام میں اتوار کو مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا، اس کی اطلاع سرکاری میڈیا نے دی ہے۔ سابق وزیر ریلوے لیوژی جن بیجنگ کی ایک عدالت میں اس مقدمے میں پیش ہوئے، یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک مراسلے میں بتائی ہے، ایجنسی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔