آسٹریلیا : کرسمس جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈو ب جا نے سے 13 افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ
سڈنی (ثناءنیوز) آسٹریلیا کے قریب کرسمس جزیرے کے پاس مشتبہ تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی ہے، جس باعث 13 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ آسٹریلوی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فضائی نگرانی کے دوران 13 لاشیں، لائف جیکٹس اور کشتی کے ٹکڑے نظر آئے ہیں مغربی خبر رساں ادا رے کے مطابق پانی کے راستے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا میں داخل ہونے والوں میں اکثریت افغان، ایرانی اور عراقی باشندوں کی ہوتی ہے۔