جنوبی ایشیا میں امن کےلئے مسئلہ کشمیر کاحل ضروری ہے: آغا سید حسن، شبیر احمد شاہ
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما ﺅںآغا سید حسن الموسوی الصفوی اور شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنی تنظیم جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیاں کے اجلاس سے بڈگام میں خطاب کے دوران عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔