مغربی کنارے اور غزہ میں 50سے زائد فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ، گھر منہدم ہونے پر 13خاندان ہجرت پر مجبور
غزہ(اے پی اے)گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور غزہ میں 50سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں گھروں کو منہدم کرنے کی وجہ سے تیرہ خاندان ہجرت پر مجبور ہو ئے دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی زیر ملکیت ایک ہزار سے زائد درختوں کو اکھاڑ پھینکا ہے جس سے فلسطینیوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔