ملائیشین پولیس سے جھگڑے کے باعث زیرحراست 33 سالہ جاپانی سیاح پراسرارطورپر ہلاک ہوگیا

10 جون 2013

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین پولیس سے جھگڑے کے باعث زیرحراست 33 سالہ جاپانی سیاح پراسرارطورپر ہلاک ہو گیا۔ ضلعی پولیس کے سربراہ یحیٰی راحلی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 33 سالہ جاپانی سیاح نو بو پیرو مٹسوشیٹا پولیس سے غیرقانونی طورپر الجھنے کے الزامات کے تحت زیرحراست تھا ۔ تاہم گزشتہ روز اسے اپنے سیل میں مردہ پایاگیا جس کے بارے خیال ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔