چین میں گزشتہ ماہ متعدی بیماریوں سے 1526 افراد ہلاک ہوئے
بیجنگ (اے پی پی) چین میں گزشتہ ماہ مئی میں متعدی بیماریوں سے 1526 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا گزشتہ ماہ چین میں 7 لاکھ 21 ہزار 65 افراد متعدی بیماری کے کینسر سامنے آئے ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ایڈز کی وجہ سے ہوئی جن کی تعداد 1098 ہے۔