حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ کا نئے کنوینیر کے لیے انتخابی عمل معطل
اسلام آباد/ سرینگر (کے پی آئی) سری نگر مےں قائم کل جماعتی حرےت کانفرنس (مےر واعظ) نے حرےت کانفرنس آزاد کشمےر و پاکستان شاخ کا نئے کنوےنےر کے لےے انتخابی عمل معطل کر دےا ہے اور سید یوسف نسیم کو کنونیئر نامزد کر دیا ہے۔ سری نگر مےن کل جماعتی حرےت کانفرنس کی طر ف سے جاری ہونے والے بےان مےں کہا گےا ہے کہ سید یوسف نسیم کو حریت کے آزاد کشمیر چپٹر کاکنونیئر نامز د کر دیا گیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے سید یوسف نسیم کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی بحیثیت کنونیئر تقرری کے بارے میں حریت (ع)کی ایکزیکٹیو کونسل کے گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ لیا گیا۔غور طلب ہے کہ عوامی مجلس عمل کے سینئر لیڈر اور آزاد کشمےر میں تنظیم کے نمائندے فیض نقشبندی بھی اس دوڑ میں شامل تھے۔ حرےت کانفرنس آزاد کشمےر شاخ کے اےک رہنما نے سری نگر مےں ہونے والے فےصلے پر حےرت کا اظہار کےا اور رائے دی کی شائد ےہ فےصلہ پائےدار ثابت نہےں ہوگا۔