درہ آدم خیل: 2 ویگنوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
کوہاٹ (وقت نیوز) درہ آدم خیل میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ وقت نیوز کے مطابق درہ آدم خیل میں دو ویگنوں کے درمیان تصادم میں گیارہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں پولیس ٹریننگ کالج کے چار اہلکار بھی شامل ہیں۔