کوٹ ادو: میڈیکل اور انجینئرنگ کے 2 طالبعلم ڈوب کر جاں بحق

10 جون 2013

کوٹ ادو (نامہ نگار‘ خبر نگار) مختلف واقعات میں ایم بی بی ایس اور انجینئرنگ کے دو طلباءنہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔کوٹ ادو کے نواحی موضع شادےخان کے چاہ ولو والا کا رہائشی نشتر ہسپتال ملتان میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا طالبعلم محمد ےاسر ٹی پی لنک کنےال میں رشتہ دار کے ہمراہ نہانے گیااور نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا جسے ساتھی رشتہ دار نے نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، نعش نہ مل سکی۔ دوسرے واقعہ میں نوید قمر کا بیٹا احسان نوید جو ایبٹ آباد میں انجینئرنگ سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا دوستوں کے ساتھ حویلیاں میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔