چکوال: ڈالہ اور ویگن میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 14زخمی
چکوال (نامہ نگار) ٹریفک حادثہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ14 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے نزدیک ایک شاہ زور اور مسافرویگن کے آمنے سامنے ٹکرانے سے دو افراد ہلاک اور 14 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مسماة جوار بی بی اور عبدالحفیظ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نصراللہ صابر ، رابعہ، ملکانی خاتون ، محمد خان، ظہیر احمد، ولی محمد، محمد علی اور دیگر مسافر شامل ہیں۔