سپرے پینٹس کی مدد سے دلکش شاہکار تخلیق کرنے والا آرٹسٹ

10 جون 2013

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والا ایک ماہر آرٹسٹ پہلے ایک سفید کینوس پر مختلف سپرے پینٹس کی مدد سے پینٹ کی تہہ چڑھاتا ہے پھر کاغذ اورنیوز پیپرز کی مدد سے اپنی تصویر کی شکل میں ماہرانہ انداز میں کینوس پررنگ سمیٹتا ہے۔ اس طرح مختلف رنگوں کی سپرے پینٹس کی مدد سے تہہ در تہہ چڑھا کر انہیں اپنی تصویر کے سانچے میں ڈھالنے کیلئے مختلف اشیاءکینوس پر رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی انگلیوں اور آگ کے شعلوں کا استعمال کرتاہے۔