سویڈن کے مرد ٹرین ڈرائیوروں نے گرمی میں نِکر پہننے پر پابندی لگنے کے بعد سکرٹس پہننا شروع کردیں

10 جون 2013

سٹاک ہوم (اے پی پی) سویڈن کے ایک درجن مرد ٹرین ڈرائیوروں نے گرمی میں نِکر پہننے پر پابندی لگنے کے بعد سکرٹس پہننا شروع کردی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق دارالحکومت سٹاک ہوم کے شمال میں ٹرین ڈرائیور پچھلے دو ہفتوں سے سکرٹس پہن کر ٹرین چلا رہے ہیں۔ ٹرین کی کمپنی اریوا نے جنوری میں جب چارج سنبھالا تو اس نے مرد ڈرائیوروں کو نکر پہننے سے منع کیا تاہم مقامی اخبارات کے مطابق کمپنی نے ڈرائیوروں کو سکرٹ پہن کر ٹرین چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ لباس وہ جو اچھا لگے۔