انسانی بولی کی نقالی کرنے والا کتا

10 جون 2013

لندن (نیٹ نیوز) ویسے تو انسانوں کی نقالی کرنے میں طوطے مشہور ہیں لیکن اب اس میدان میں ایک کتے نے بھی قدم رکھ دیا ہے۔یہ کتا بھونکنے کے ساتھ ساتھ بو لنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو اپنے مالک کے بولے گئے الفاظ کو ذہن نشین کر کے انہیں دہراتا ہے۔ اپنے مالک کے منہ سے ادا کئے گئے الفاظ I love you کو یاد کرکے اس کتے نے فوراً دہراکر یہ ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔