متعدد یورپی ملکوں میں سیلاب، کئی شہر اور گا¶ں زیرآب، معمولات درہم برہم

10 جون 2013

برلن (آن لائن) یورپی ممالک گزشتہ ایک ماہ سے سیلاب کی زد میں ہیں اورکئی شہر اور گاوں زیر آب آگئے ہیں ،لیکن سیلاب کی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔شمالی جرمنی میں سیلابی پانی نے شہروں میں داخل ہوکر معمولات زندگی معطل کردیئے ہیں۔یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بداپسٹ سے بھی سیلاب کی بدستور خراب صورتحال کے باعث رہائشیوں کی محفوظ مقامات تک منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔