شامی اپوزیشن بد ستور ناکام، سر کا ری فو رسز نے القصیرشہرمکمل آزا د کرا لیا

10 جون 2013

دمشق (این این آئی) حزب اللہ نے شام کے سرحدی شہر القصیر کا کنڑول حاصل کرنے کے بعد شہر کی ایک مسجد پر”یا حسین“کے الفاظ پر مشتمل علم لہرا دیا ۔ علم لہرانے کی امیچور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رضاکاروں نے اپ لوڈ کر دی۔ عر ب ٹی وی کے مطابق حزب اللہ جنگجووں کا یہ اقدام شام کی خانہ جنگی میں فرقہ واریت کے بڑھتے ہوئے اثرات کی منہ بولتی تصویر ہے۔ شام میں شیعہ علوی اقلیت حکمران ہے۔ صدر بشار الاسد اپنی حکومت کے خلاف سرگرم سنی مسلک باغیوں کو بنیاد پرست دہشت گرد کہتے ہیں۔