سوڈان میں 20 جماعتی اتحاد کا حکومت کا 100 دن میں تختہ الٹنے کا الٹی میٹم
سوڈان میں 20 جماعتی اتحاد کا حکومت کا 100 دن میں تختہ الٹنے کا الٹی میٹم
خرطوم (این این آئی) سوڈان میں اپوزیشن اتحاد نے 100 دن میں حکومت کا تختہ الٹنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں 20 جماعتوں پر مشتمل حکومت مخالف اتحاد کے صدر سعید فارون ابو عیسیٰ نے کہا کہ وہ 100 دنوں کے اندر اندر صدر عمر البشیر کو ایک پرامن جدوجہد کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمر البشیر کی حکومت 100 دن سے پہلے پہلے ختم ہوجائے گی۔ احتجاج کے پہلے مرحلے میں اپوزیشن پورا ایک ماہ عوامی جلسے اور بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔