بھارتی پولیس نوجوان کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہی ہے: علی گیلانی

10 جون 2013

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس سینٹرل جیل سرینگر میں غیر قانونی طور پر نظر بند ایک کشمیری نوجوان فیاض احمد تلاق کو اسلام آباد قصبے کے شیر باغ پولیس تھانے پر ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔ سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے فیاض احمد کے خلاف بے بنیاد الزامات گھڑ لیے ہیں تاکہ جیل سے رہائی کی صورت میں اسے دوبارہ گرفتار کیا جاسکے۔ ا فیاض احمد گزشتہ 3 برس سے جیل میں ہے اور انفیکشن کی وجہ سے 4 برس پہلے اسکا ایک گردہ نکال دیا گیا ۔ فیاض احمد کی فوری رہائی کی اپیل کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔