سوپور مےں بھارتی فوج کی گاڑی کے حادثے مےں دو بھارتی فوجی ہلاک

10 جون 2013

سرینگر (کے پی آئی) شمالی کشمےر کے قصبے سوپور مےں بھارتی فوج کی گاڑی کے حادثے مےں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق وٹلب سوپور میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کو دوران شب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2اہلکار لقمہ اجل جبکہ دیگر 6زخمی ہوئے۔ مرنے والوںمیں ایک انسپکٹر بھی شامل ہے ۔ 177بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک گاڑی سنگری ٹاپ وٹلب کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔