سوڈان کے صدر نے جنوبی سوڈان سے آنے والی خام تیل کی لائن بند کرنے کا حکم دیدیا
سوڈان کے صدر نے جنوبی سوڈان سے آنے والی خام تیل کی لائن بند کرنے کا حکم دیدیا
خرطوم (اے پی پی) سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے جنوبی سوڈان سے آنے والی خام تیل کی لائن بند کرنے کا حکم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی طرف سے چند ماہ قبل ہی خام تیل کی برآمد پر اتفاق ہوا تھا۔ سوڈانی حکومت نے اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں جنوبی سوڈان پر باغیوں کی مدد کا الزام لگایا گیا ہے۔ سوڈان اور جنوبی سوڈان کئی دہائیوں کی خانہ جنگی کے بعد 2011ء میں دو حصوں میں تقسیم ہوئے تھے۔
سوڈان / تیل بند