نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیںگے:رانا تنویر

10 جون 2013

نارنگ منڈی +مریدکے+فیروز والا (نامہ نگاران) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک میں حقیقی جمہو ری کلچر کو فروغ دے گی ہم پاکستان کی تما م جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں ۔مسلم لیگی کا رکنوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کا بینہ کا انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ نواز شریف عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ میاں نواز شریف پاکستان کی کا میابیوں کا سفر وہیں سے شروع کرنا چاہتے ہیں جہاں 1999میں روکا گیا تھا مسلم لیگ ن پاکستان کو ماضی کے مسائل سے نکال کر قائداعظم محمد علی جناحؒ کا حقیقی پاکستان بنائے گی۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق رانا تنویر نے کہا ہم نے قوم کی دعاﺅں سے وطن عزیز کو ایشیا کاٹائیگر بنانے کی عملی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ قوم کو لوڈشیڈنگ ڈرون حملوں مہنگائی بے روزگاری دہشت گردی سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ رانا تنویر کو کالاشاہ کاکو انٹرچینج سے رانا افضال، ایم این اے کی قیادت میں جلوس کی شکل میں مریدکے لایا گیا۔
رانا تنویر