بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

10 جون 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)بلوچستان اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود رہے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی نے انہیں اسمبلی آمد پرخوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر آئے ہیں حالانکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے ہمارے پاس کم لوگ آتے ہیں اکثر ہمیں ہی اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی نے نومنتخب قائد ایوان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر صاحب آپ میر عاصم کرد گیلو کا ساتھ چھوڑ کر اب نواب ثناءاللہ زہری کے برابر میں خالی قائد ایوان کی نشست پر آجائیں۔