کندیاں: زیرتعمیر چشمہ ایٹمی بجلی گھر میں کرین کا سلنگ ٹوٹنے سے چینی انجینئر زخمی

10 جون 2013

کندیاں (نامہ نگار) زیر تعمیر چشمہ ایٹمی بجلی C3گھر پر کام کے دوران ہیوی ڈیوٹی کرین کا سلنگ ٹوٹ جانے سے ایک چائنز انجینئر سمیت5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اتوار کی صبح چائنز تعمیراتی کمپنی ایچ ایکس سی سی کے پاکستانی اور چینی ورکرز سی تھری پراجیکٹ پر کام کررہے تھے، اچانک کرین کا سلنگ ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں چائنز فیبریکیٹر مسٹر یانگ، محمد جبار فیبریکیٹر، ظفر اقبال فیبریکیٹر، محمد فرحان ہیلپر اور محمد افضل ریگر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پی اے ای سی ہسپتال چشمہ پہنچا دیا گیا جہاں سے چینی ورکر مسٹر یانگ کو اسلام آباد ریفر کردیا گیا۔
چشمہ بجلی گھر