بھارتی فوج کا پونچھ سیکٹر میں عسکرےت پسندوں کے خلاف آپریشن ختم

10 جون 2013

سرینگر (کے پی آئی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں عسکرےت پسندوں کے خلاف آپریشن ختم کر دیا ہے۔ بھارتی فوج نے سوجیاں منڈی پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک جنگلاتی علاقے کا آپریشن شروع کیا اور اس پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی تھی۔ فوج کا خدشہ تھا کہ مجاہدین کا ایک گروپ سرحد کے اس پار داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا اور اس پورے علاقے کی نگرانی کی گئی تاہم کسی بھی مجاہد کی نقل و حرکت نہیں دیکھی گئی اور آپریشن کو ختم کیا گیا۔