عراق میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار پولیس سٹیشن سے ٹکرا دی‘ 6 افراد ہلاک

10 جون 2013

بغداد (اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت میں پولیس سٹیشن پر خود کش کار دھماکہ کے نتیجہ میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ عراقی پولیس حکام کے مطابق بغداد کے پولیس سٹیشن سے خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجہ میں انٹیلی جنس پولیس کی عمارت تباہ ہو گئی اور اسکے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
عراق/ دھماکہ