برطانوی فوج تمام قیدیوں کو2 ہفتوں میں حوالے کرے:کرزئی
برطانوی فوج تمام قیدیوں کو2 ہفتوں میں حوالے کرے:کرزئی
کابل(اے پی اے)افغان صدر حامد کرزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی شورش زدہ علاقے میں برطانوی فوج گرفتار تمام قیدیوں کو دو ہفتوں کے اندر حوالے کرے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو طویل عرصے تک قید رکھنا خود مختاری کی خلاف ورزی ہو گی۔برطانوی فوج کو عموماً اجازت ہے کہ وہ افغانستان میں مشتبہ گرفتار افراد کو 96گھنٹوں کے لئے اپنے پاس رکھ سکتی ہے ، تاہم غیر معمولی صورتحال میں طویل عرصے تک بھی حراست میں رکھ سکتی ہے جیسا کہ نازک انٹیلی جنس اطلاعات ملیں۔ہفتے کی رات گئے کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کی جانب سے ان کے قیدیوں کو حراست میں رکھنا افغانستان کی قومی خود مختاری اور قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔