پیپلزپارٹی کے ساتھ انتخابات میں جو کچھ ہوا ذمہ داری زرداری ٹولے پر ہے : ناہید خان

10 جون 2013

لاہور (آئی این پی) بینظیر بھٹو شہید ورکرز موومنٹ کی سربراہی ناہید خان نے کہا ہے پیپلزپارٹی کو ”زرداری لیگ“ بنانے والوں نے بھٹو شہید کے خون سے بے وفائی کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ عام انتخابات میں جو کچھ ہوا ہے اس کی ذمہ داری پارٹی پر مسلط ٹولے پر عائد ہوتی ہے جن کو بینظیر بھٹو شہید اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت میں شامل لوگ کرپشن اور لوٹ مار کی بجائے قوم سے کئے جانیوالے وعدوں پر عمل کرتے تو آج پیپلزپارٹی کی یہ حالت نہ ہوتی۔

ناہید خان