سوئی گیس کے ذخائر 269 کھرب مکعب فٹ رہ گئے، 17 سال کیلئے کافی ہیں
سوئی گیس کے ذخائر 269 کھرب مکعب فٹ رہ گئے، 17 سال کیلئے کافی ہیں
کراچی (اے پی اے) ملکی گیس کے ذخائر 269 کھرب مکعب فٹ رہ گئے ہیں جو اگر موجودہ شرح سے استعمال ہوں تو مزید 17 سال کے لئے کافی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ ذخائر سے ہر سال اوسطاً 15 کھرب 60 ارب مکعب فٹ گیس استعمال ہو سکتی ہے۔ اس طرح 269 کھرب مکعب فٹ ذخائر 17 سال کے لئے کافی ہوں گے۔ 2012ءکے دوران پاکستان میں 12 کھرب 90 ارب مکعب فٹ گیس استعمال ہوئی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں گیس کی پیداوار طلب کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کے لئے تیل و گیس کے مزید کنویں کھودے جانے کی ضرورت ہے مگر امن و امان کے مسئلے کے باعث اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری نہیں آ رہی ہے۔
ملکی گیس