اوورسیز پاکستانیوں کا کابینہ پر تحفظات کا اظہار

10 جون 2013

مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی )مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اور بالخصوص اووسیز رہائشیوں نے نئی کابینہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس الیکشن میں مسلم لیگ ن کو گجرات میں زبر دست کامیابی ملی۔ اس موقع پر نئی کابینہ میں متوقع تھا کہ این اے 106کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کو شامل کیا جائے گا۔ حلقہ کے عوام پارٹی ممبران اور اوورسیز پاکستانی اس بات پر نالاں ہیں کہ اہل گجرات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
 جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، راولپنڈی کے اضلاع کو فوقیت دی گئی ہے پاکستانی کمیونٹی نواز شریف سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور گجرات کو کابینہ میں حصہ بقدر جثہ دیا جائے۔