پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں اقدامات کئے: ثمینہ گھرکی

10 جون 2013

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نئی حکومت کو جمہوریت وراثت میں دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے حکومت کو عوام کی فلاح کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے چاہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے لیکن جہاں پاکستان کے منافی اقدامات کئے گئے وہاں بھرپور اپوزیشن کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے پانچ سال تک ملکی مفاد کی خاطر مفاہمت کی پالیسی اپنائی ہے اور آئندہ بھی جمہوری اداروں کی مضبوطی کی خاطر اس عمل پر کاربند رہیں گے۔