زرداری،مشرف نے ڈالروں کے عوض ملک و ملت کے سودے کئے: محسن جاوید

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک اور عوام دشمن فیصلوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ زرداری اور مشرف حکومتوں نے ڈالروں کے عوض ملک و ملت کے سودے کئے۔ مشرف قومی مجرم ہے وہ کسی بھی قسم کے رعایت و معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ اس لئے جو بھی قانون اور آئین میں اس کے لئے سزا موجود ہے اس کا اطلاق بغیر کسی دبا¶ ان پر ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محسن جاوید، محمد توقیر حفیظ نے اپنے مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے کیا۔