اوورسیز پاکستانیز کو میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں: افتخار رانا

10 جون 2013

لاہور (پ ر) بیرون ملک پاکستانیوں کو میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ میاں نواز شریف پاکستانی عوام میں پھیلی مایوسی کے اندھیروں کو دور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سڈنی (آسٹریلیا) میں مقیم پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے صدر افتخار رانا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملکی ترقی میں میاں نواز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ افتخار رانا نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں آکر اپنی صلاحیتوں سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔